نوشہرہ کینٹ، اکبرپورہ کے قریب سروس روڈ پر مسلح راہزنوں نے چھ سے زائد افراد کو لوٹ لیا

جمعہ 23 فروری 2018 20:58

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء)نوشہرہ آسلام اباد پشاور موٹروئے اکبرپورہ کے قریب سروس روڈ پر مسلح راہزنوں کی لوٹ مار چھ سے زائد افراد کو لوٹ لیاگیا۔پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس کا مسلح راہزنوں کے ساتھ مقابلہ ۔پولیس کی فائرنگ سے ایک راہزن زخمی ساتھ زخمی راہزن کو ساتھ لے جانے میں کامیاب۔پولیس اور ائلیٹ فورس کا راہزنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے حکم پر راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج۔ڈی ایس پی پبی سرکل کے مطابق مسلح راہزنوں کے ساتھ مقابلے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا راہزنوں کی گرفتارکے لیے پشاور پولیس کی مدد مانگ لی گی ہے۔تفصیلات کے مطابق آسلام اباد پشاور موٹروئے اکبرپورہ سروس روڈ پر مسلح راہزنوں نے چھ سے زائد افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ اکبرپورہ پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ علاقے کا گہراو کرلیا۔پولیس کے مطابق مسلح راہزنوں نے پولیس موبائل اور چھاپہ مار پارٹی پر اندھا دھن فائرنگ کردی۔پولیس نے جوابی فائرنگ کی مسلح راہزنوں کے خلاف چالس منٹ سے زائد فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔پولیس نے نوشہرہ اور پبی سے تازا دم پولیس نفری طلب کی مگر مسلح راہزن اندھیر کا فایدہ آٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔تھانہ اکبرپورہ پولیس کے مطابق کے مطابق مسلح راہزنوں کی شناخت ہوگی ہے ان کاتعلق بڈھنی کے بدنام زمانہ ڈکیت گروہ کی کاروائی ہے جس کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس سے مدد مانگ لی گی ہے۔تھانہ اکبرپورہ پولیس نے پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔