عوامی تعائون کی بدولت سماج سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہیں،ایس ایس پی قاسم علی

جمعہ 23 فروری 2018 20:58

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء)کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی اور اس کے ہر ممکن فوری حل کیساتھ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں کوارڈینیشن کو فروغ دینا ہے۔عوامی تعائون کی بدولت سماج سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہیں۔ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ ،منشیات فروشی اورجوابازی کی روک تھام کے لیے جامع لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہیں۔

ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی کا تھانہ نوشہرہ کلاں میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر عوام الناس سے خطاب تفصیلات کے مطابق :۔ ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی ذاتی دلچسپی اور خصوصی احکامات پرتھانہ نوشہرہ کلاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ائے ایس پی کینٹ سرکل اویس شفیق ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شہنشاہ گوہر ،ایس ایچ ائو تھانہ نوشہرہ کلاں ایس ائی زرداد خان ،ایس ایچ ائو تھانہ رسالپور ایس ائی ایوب خان ،ایس ایچ ائو تھانہ نوشہرہ کینٹ انسپکٹر فضل شیر خان ،انچارج چوکی پیرسباق ائے ایس ائی سید ترک علی شاہ اور دیگر پولیس افسران سمیت پبلک لیزان کونسل کے ممبران ،منتخب عوامی نمائندے،علاقہ مشران اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عوام الناس نے ضلعی پولیس سربراہ کو علاقے میں درپیش مختلف عوامی ،سماجی اور دیگر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے پولیس فورس کی جرائم کے سدباب کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ضلعی پولیس سربراہ نے عوامی مسائل کو توجہ اور انہماک سے گوش سماعت کرتے ہوئے موقع پر ہی ان کے ہر ممکن فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی(پی ایس پی)نے عوام الناس ،علاقہ معززین ،منتخب عوامی نمائندوں اور پبلک لیزان کونسل کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ پولیس فورس عوام الناس کی جان ومال کے حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

جرائم کے سدباب کے لیے عوام الناس کے تعاون سے ایک جامع لائحہ عمل طے کر رہے ہیں ۔پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور فائٹ کررہی ہیں ۔معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار اد اکرنا ہوگا ۔عوام الناس کے تعاون سے ہی ایک پر امن معاشرئے کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ پولیس فورس میں تمام ٹرانسفر میرٹ پر ہوتے ہیں۔ہوائی فائرنگ ،سود منشیات فروشی ،جوابازی اور دیگر سماجی جرائم کے روک تھام کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں۔

ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے نمائندوں اور تاجران کے ساتھ مل کر ایک پلان تشکیل دے رہے ہیں۔پولیس فورس میں کافی چینج آیا ہوا ہیں۔پولیس تھانہ جات میں بزرگ شہریوں اور غریب عوام کو عزت اور احترام دی جاتی ہیں۔جس میں مزید بہتری کی کوشش جاری ہیں۔میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔عوام الناس اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی بھی وقت ضلعی پولیس سربراہ کے موبائل نمبر ۔0346-1117670 پر براہ راست اپنا مسائل ،تجاویز یا انفارمیشن بزریعہ SMS بیان کر سکتے ہیں۔