راولپنڈی ، انٹرڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئین شپ کے مقابلی27فروری سے شروع ہوں گے

جمعہ 23 فروری 2018 20:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کی جسمانی نشو ونما کے لئے کھیلوں کے رجحان اور فروغ کے سلسلہ میں انٹرڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئین شپ کے مقابلی27فروری ، 2018 کو منعقد کئے جائیں گے راولپنڈی ڈویژن کے مقابلے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے جن میں راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور چکوال کے مختلف علاقوں سے نوجوان باکسرز شرکت کریں گے ڈویژنل سپورٹس افسر راولپنڈی ملک وقارحسین کے مطابق چیمپئین شپ کے انعقاد سے ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی ڈویژن باکسنگ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی چیمپئین شپ کے لئے ایسوسی ایشن کے صدر عبدالجبار کے تعاون سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں باکسنگ کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے باکسر قومی سطح کے مقابلوں میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں جن کے لئے انہیں تربیتی سہولیات اور مقابلوں کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔