بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی نمائندہ سیاسی جمہوری اور قومی پارٹی ہے،ملک عبدالوالی کاکڑ

جمعہ 23 فروری 2018 20:58

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی نمائندہ سیاسی جمہوری اور قومی پارٹی ہے جو بلوچستان کے تمام اقوام کا مجموعی جماعت ہے اور بلوچ پشتون جب تک ایک ساتھ نہ ہو تو بلوچستان کے مسائل اور پسماندی کم نہیں ہوسکتی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرملک عبدالوالی کاکڑ نے ہرنائی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ گاہ تک طویل جلوس کی قیادت میں مرکزی قالدین کو بارش کے باوجود عوامی استقبال میں پہنچایا گیا جلسہ عام میںسید لائق شاہ اور نعیم ناہڑ نے اپنے ساتھیوں سمت بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسے سے مرکزی نائب صدر عبدالوالی کاکڑ میراختر حسین لانگوچیرمین جاوید بلوچ ہرنائی ضلعی صدر غلام شبیرمری ،ملک محی الدین لہڑی ، ڈاکڑ علی احمد قمرانی ،حاجی فاروق شاہوانی ،سیدلائق شاہ ،نعیم ناہڑ ،ناصرملازئی ،ملک رحمت ترین ،عبدالواحدبلوچ شبیرمینگل نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض حاجی نواب خان نے انجام دیا انہوں نے کہا کہ بلوچ پشتون کے وسائل کو لوٹنے کیلئے بزدلانہ ماحول کو تعصب نظری کا شکاربناکرہمیشہ سے عوام کو پسماندگی اور بدحالی کا شکاربنادیا گیا لیکن اس جدید دور میں ہرنائی کے عوام کی جذبات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی پر ہے جو بلوچستان کے عوام نے وابستہ کر رہاہے بلوچ پشتون یکجیتی ان قوموں کو شکست ثابت ہوگی جو علاقئیت ،مذہب پسندی جیسے رجحانات کے تحت تقسیم کرکے مفاداتی ایجنڈے پر کار بند ہے کئی دہائیوں سے اقتدارمیں شریک قوموں نے مذہب کے نام پر استحصال کیا ہے جبکہ تعلیمی میدان میں پستی ہرنائی کے عوام کے جذبات کو دبانے کی سازش ثابت ہوئی تعلیمی نظام تباہ طبی میدان پسماندہ بدحال اور معشیت اور روزگارناپیدبن چکی ہیں وسائل پر دسترس ہمارا نبیادی مقصدہے کہ جن علاقوں میں قومی معدنی وسائل لوٹنے کیلئے مقامی قدیم آبادی بلوچ مری پشتون مفلوک الحال نمائندہ اور اعتماد قیادت پر مشتمل قومی جمہوری سیاسی اور قومی پارٹی ہے جس میں نفرت کی گنجائش نہیں ہے عوام کو اس دور جدید میں بنیادی زندگی کی سہولت اپنی جگہ شناختی کارڈ سے محروم رکھ کر ان کی جذبات کو مجروع کیا جارہاہے تاکہ مقامی آبادی کو روزگار اور حقوق سے محروم رکھاجائے ہم نے تاریخی طور پر اپنے آبااجدادسے لیکر تاحال اپنی بنیادی ضروریات اور قومی حقوق وحق اختیارکیلئے بڑے قوموں سے ہمیشہ اختلاف رائے کا اظہار کرکے سیاسی جمہوری حقوق کیلئے جدوجہد کو مقصدبناناہے زرغون غرگیس کمپنی جو سوئی کی طرح نکلتاہرنائی سے ہے اور ہرنائی کے عوام گیس اور اس کی آمدنی روزگارسے محروم ہے ہرنائی کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے میں استحصال قوموں کیساتھ مقامی نمائندے بھی بری زمہ نہیں کہ جو تعلیم تک کے حصول سے ہرنائی کو محروم رکھا اور اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے بلوچستان نیشنل پارٹی کیخلاف نفرت انگیزمہم جلاکرعوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کیخلاف کہ وہ بلوچ پارٹی ہے قطعاغلط ہے کیونکہ بلوچستان کی نبیاد میں پشتون بلوچ کی قومی رہنماوں کی حکمت بصرت کے مل ہیں تاکہ استحصال اور ناانصافیوں کا ملکر مقابلہ کیا جاسکے کیونکہ نادیدہ قوتوں کو احساس ہوچکا ہے کہ بلوچ پشتون ایک ہوکر جس دن یک جہتی کا مظاہرہ کرینگے تو اس دن بلوچستان کے حق و اختیار سے ان کی نمائندگی ختم کرنا ناممکن ہوگا حکومت میں شامل وفاق میں حصہ دار اسلام آباد میں نہ پشتون اور نہ مسلمان ہے بلکہ مفادات کی تکمیل ان کے ایجنڈے کا حصہ ہے ہمیں یہاں غلامی کا احاس دلاکر حقوق کے نام پر پر عوام کو دھوکہ دیکر اقتدار کی سیڑھی چڑھتے ہی عوام کو بھول کراقتدار میں مصلحت کے تحت قوم وطنی مذہب کو بھول جاتے ہیں اکیسویں صدی میں نفرت انقام کی بنیاد پر جب تعلیم اور شناختی کارڈ ممکن نہ ہوتو ہم کس طرح بلوچستان یا ہرنائی کی تقدیر بدل سکتے ہیں بی این پی بلوچستان کی آواز ہے سپریم کورٹ سے لیکر ہر عوامی مسئلہ پر جس کا تعلق بلوچستان کا کسی حصے سے ہو آواز بلند کی ہے اور پارٹی تمام جمہوری اور سیاسی فیصلوں اور اقدامات میں بلوچستان کے تمام علاقوں اور اقوام کی نمائندگی شامل ہے اس جلسے نے نفرت اور تنگ نظر قوتوں کو شکست دی ہے اس میں شمولیت کرنے والے اقوام کی اعتماد سے بی این پی کی عوامی قومی نظریاتی تائید کرتی ہے بی این پی گوادر سے لیکر ژوب تک عوام کی نمائندگی اور اعتماد و قیادت پر مشتمل قومی جمہوری سیاسی اور قومی پارٹی ہے جس میں نفرت انتشار کی گنجائش نہیں ہے

متعلقہ عنوان :