رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سے گھوٹکی کے معروف سیاسی رہنما و سابق ایم پی اے سردار رحیم بخش بوزدار کی ملاقات

جمعہ 23 فروری 2018 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سے گھوٹکی کے معروف سیاسی رہنما و سابق ایم پی اے سردار رحیم بخش بوزدار نے زرداری ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ضلع گھوٹکی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار رحیم بخش بوزدار نے سندہ اسمبلی کے حلقہ 07 پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں پی پی پی امیدوار عبدالباری پتافی کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔