سندھ کے وزیر جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے لانڈھی جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد شدہ لاش کا نوٹس لے لیا

جمعہ 23 فروری 2018 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے گزشتہ روز لانڈھی جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد شدہ لاش کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن سے پیر تک واقعی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ضیاء الحسن لنجار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کو حکم دیا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرکے مجھے دو دن میں رپورٹ دیں,عارف حمید کے مبینہ قتل کی انکوائری کرکے ورثاء کو انصاف دلائونگا. وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ قیدی عارف حمید پر اگر کسی نے جیل میں تشدد کیا ہے تے اس کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :