Live Updates

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی عبدالمنعم خان کو نااہل قرار دے دیا

جمعہ 23 فروری 2018 20:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے انتخابی حلقہ PK-88 شانگلہ سے تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی اور مشیر سیاحت عبدالمنعم خان کو عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو عبدالمنعم خان کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ حلقہ سے مخالف امیدوار شیر عالم جن کا تعلق جے یو آئی (ف) سے تھا نے عبدالمنعم خان کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا اور الزام عائد تھا کہ وہ ایک طرف صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے مراعات وصول کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب بطور ٹیچر تنخواہیں بھی وصول کرتے رہے اور اب ریٹائرمنٹ کے بعد سے پنشن بھی وصول کررہے ہیں، جس پرالیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے عبدالمنعم کو نااہل قرار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایکشن ٹربیونل کے فصیلے کے خلاف عبدالمنعم نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی ،ہائیکورٹ نے عبدالمنعم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رکن صوبائی اسمبلی بحال کردیا تھا،ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف مخالف امید وار شیر عالم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،پہلے : عبدالمنعم خان آزاد حیثیت سے الیکشن جیتے بعدازاں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔ کیس میں عبدالمنعم کے وکیل نعیم بخاری جبکہ شیرعالم کے وکیل اکرم شیخ نے پیش ہوکر دلائل دیئے تھے ، فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، بعدازاں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کا مختصر فیصلہ سنایا اور جاری کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات