سپریم کورٹ نے سیکرٹری سروسز سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

جمعہ 23 فروری 2018 20:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے سیکرٹری سروسز سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے سندھ مینجمنٹ پروفیشنل سروسز رولز کے حوالہ سے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سروسز سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ حکم نامہ میں کچھ نرمی کر دیں۔ اس پر چیف جٹس نے ان سے کہا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے حکم نامہ کی تعمیل نہیں کی۔ عدالتی حکم نہ ماننے والے سول سرونٹس سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔