مسلم لیگ ن میں خوش آمد کا نیا رحجان شروع ہو گیا

شیخوپورہ کے بعد سرگودھا کے سوشل میڈیا کنونشن میں مریم نواز کو 20 تولے سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 فروری 2018 20:24

مسلم لیگ ن میں خوش آمد کا نیا رحجان شروع ہو گیا
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23فروری2018ء ) :مسلم لیگ ن میں خوش آمد کا نیا رحجان شروع ہو گیا۔شیخوپورہ کے بعد سرگودھا کے سوشل میڈیا کنونشن میں مریم نواز کو 20 تولے سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں خوش آمد کا نیا رحجان شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ میں جلسے کے موقع پر مریم نواز کو 8 تولے وزنی سونے کا تاج پہنایا گیا تھا۔اس کے بعد اب سرگودھا کے میڈیا کنونش میں بھی مریم نواز کو سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کر دیا گیا۔تاج 20تولے وزنی ہو گا جبکہ اسکی مالیت تقریبا 15لاکھ روپے ہو گی۔مریم نواز کو تاج سرگودھا کے مئیر کے ہاتھوں پہنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :