ویں ترمیم کے بعد فلم صوبائی سبجیکٹ بن گئی ہے ، حکومت فلموں کے فروغ کیلئے فلم فیسٹیول کا اہتمام کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

فیسٹیول کا تھیم کراچی سب کا ایک مائل کرنے والا تھیم ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی بحیثیت ایک جدید معاشرے کی عکاسی کرتا ہے فیسٹیول میں پچاس سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں اور 109 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی، ایشیا پیس فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب

جمعہ 23 فروری 2018 20:32

ویں ترمیم کے بعد فلم صوبائی سبجیکٹ بن گئی ہے ، حکومت فلموں کے فروغ کیلئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد فلم صوبائی سبجیکٹ بن گئی ہے اور انکی حکومت ملک میں فلموں کے فروغ کے لیے اس طرح کے فلم فیسٹیول کا اہتمام کرے گی۔ انہوں نے یہ بات ایشیا پیس فلم فیسٹول جس کا اہتمام محکمہ ثقافت نے محکمہ اطلاعات کے تعاون سے ایکسپو سینٹر کراچی میں کراچی سب کے عنوان سے کیا تھا، سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کا تھیم کراچی سب کا ایک مائل کرنے والا تھیم ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی بحیثیت ایک جدید معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اور یہاں پر ہر ایک طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں، کاروبارو کرتے ہیں جن کے آپس میں بالواسطہ اور بلاواسطہ تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس شہر کی یہ اونرشپ یقینا مستحکم ہوگی اور مختلف زبانیں بولنے والے، سوچ اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ پرامن ماحول میں بھائیچارگی کی فضا میں رہ رہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ کی جانب سے اس ایونٹ کی انعقاد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے معاشرے میں حقیقی ہم آہنگی کا اظہار ہوتا ہے ۔ صوبائی حکومت فلموں کے فروغ اور صوبے میں سینما کی صنعت کی بحالی کے لیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیسٹیول میں پچاس سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں اور 109 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کے تجربے، اسکرپٹ کے کام ، اسکرپٹ کی ٹیکنیک، پکچرائزنگ کی ٹیکنیک کو شیئر کرنے کے لیے اچھا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ مختلف ماحول میں مختلف ٹیکنالوجیز کی شیئرنگ ہوتی ہے اور مختلف ممالک میں فلم مارکیٹ کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ انہیں ادبی فیسٹیول ، فوڈ فیسٹویل، فلم فیسٹیول، میوزک پروگرام ، ادبی نشستیں اور اس طرح کے دیگر پروگراموں کے شہر میں انعقاد کو دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ پہلے یہ شہر دہشتگردوں، مافیا، قانون شقنوں اور گینگسٹرز کا ہدف تھا، مگر آج یہ شہر امن، سکون، تجارت، صنعت میں تبدیل ہوچکا ہے اور یہ شہر دوبارہ روشنیوں کا شہر بن چکا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فلم فیسٹول سے سیاحت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس فلم فیسٹول کی بدولت مختلف ممالک کے 400 سے زائد لوگ دیکھنے اور اس میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہیں اور اس شہر میں منعقدہ اس فلم فیسٹول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چار روزہ (23 سے 26 فروری 2018) فلم فیسٹیول کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ انھوں نے فلم فیسٹول کے موقع پر منعقدہ پینٹنگ کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :