ْبلاول بھٹو زرداری کی واشک میں پارٹی کی ممبر سازی مہم کے دوران دو کارکنان کے اغوا کی مذمت

جمعہ 23 فروری 2018 20:32

ْبلاول بھٹو زرداری کی واشک میں پارٹی کی ممبر سازی مہم کے دوران دو کارکنان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک پر فائرنگ اور ضلع واشک میں پارٹی کی ممبر سازی مہم کے دوران دو کارکنان کے اغوا کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سیشن کورٹ کوئٹہ کے سامنے نامعلوم افراد نے علی مدد جتک پر فائرنگ کی، جس میں خوشقسمتی سے وہ محفوظ رہے تھے۔

(جاری ہے)

واشک میں، پی پی پی کے دو کارکنان امام اور محمد عیسی کو اس وقت اغوا کرلیا گیا، جب وہ پارٹی کی میمبرشپ سازی مہم چلانے میں مصروف تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذکورہ دونوں واقعات سے عیاں ہے کہ بلوچستان میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہیں اور انہوں نے پی پی پی جیالوں کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے مطالبا کیا کہ پی پی پی بلوچستان کے صدر پر حملے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیئے جائیں اور اغوا شدہ کارکنان کی محفوظ بازیابی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں پی پی پی رہنماوں و کارکنان کی سکیورٹی کے لیئے اقدامات کا بھی مطالبا کیا۔

متعلقہ عنوان :