کراچی میں واقع ملیر جیل میں قیدی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کا معاملہ ،ورثا کا پریس کلب کے باہر لاش رکھ کر احتجاج

جمعہ 23 فروری 2018 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) کراچی میں واقع ملیر جیل میں قیدی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کا معاملہ ، قیدی کے ورثا کی جانب سے پریس کلب کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا گیا اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی ۔ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ اس میں ملوث ملزمان کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر قیدی عارف کے ورثا نیلاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ، لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ عارف کو پولیس نے تشدد کرکے ہلاک کیا ہے ، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عارف کو نشے کی لت چھڑوانے کے لئے جیل بھجوایا گیا تھا جس میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے تھے اور اب عارف کی ضمانت بھی منظور ہوگئی تھی ، عارف لیاری کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے ، دوسری جانب جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عارف ٹی بی کا مریض اورمنشیات کا عادی تھا ملزم کو چاکیواڑہ پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھجوایا تھا ، جیل انتظامیہ کا کہناہے کہ کہ عارف اپنی طبعی موت مرا ہے اور ورثا کی جانب سے جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں جبکہ اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ عارف کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں

متعلقہ عنوان :