فیڈرل لاج نمبر 1کوئٹہ میں اضافی بلاک کے دوران 5کمروں کی تعمیر کا فیصلہ

جمعہ 23 فروری 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وفاقی وزارت ہائوسنگ وتعمیرات نے زرغون روڈ کوئٹہ پر واقع فیڈرل لاج نمبر 1میں 5اضافی کمروں کی تعمیر کا پی سی ون متعلقہ حکام کو بھجوادیا ہے جبکہ فیڈرل لاجز میں طویل عرصے سے مقیم افراد کیخلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے انہیں بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت ہائوسنگ کے ذرائع کے مطابق بم دھماکے سے متاثرہ فیڈرل لاج نمبر 1کی تذہین وآرائش کیلئے 55لاکھ روپے خرچ کرنے کے باوجود کوئٹہ میں اراکین پارلیمنٹ کی رہائش کیلئے جگہ کی کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزارت ہائوسنگ نے فیڈرل لاج نمبر 1میں اضافی بلاک میں 5کمروں کی تعمیر کا پی سی ون جمع کرادیا ہے ۔