انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس کی سماعت 28فروری تک ملتوی

ڈی آئی جی رانا عبد الجبار کو پنجاب حکومت نے بیرون ملک فرار کروا دیا ، وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں ‘ وکلا عوامی تحریک

جمعہ 23 فروری 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس کی مزید سماعت 28فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ سماعت کے دوران عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سانحہ کے مرکزی کردار ڈی آئی جی آپریشن رانا عبد الجبار مسلسل غیر حاضر ہیں انہیں پنجاب حکومت نے بیرون ملک فرار کروا دیا ہے لہٰذا انکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں اور طلبی یقینی بنائی جائے،ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار کا رویہ قانون اور عدلیہ کے وقار کے خلاف ہے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے وکلاء نے کہاکہ ڈی آئی جی رانا عبد الجبار 17جون 2014 کے دن ماڈل ٹائون آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے ،وہ آئی جی آفس سے احکامات لے کر پولیس کو فائرنگ اور تشدد کی ہدایات دیتے رہے ،سانحہ کے دن انکی موجودگی کے ویڈیو ثبوت عدالت میں پیش کر چکے ہیں اسکے علاوہ بھی بے شمار ثبوت عدالت کو دئیے جو رانا عبد الجبار اور دیگر پولیس افسران کی موجودگی اور ملوث ہونے کو ظاہر کرتے ہیں،جب تک سانحہ کے مرکزی ملزمان طلب نہیں ہونگے اور ان پر جرح نہیں ہوگی انصاف کا عمل تیز رفتاری کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔

(جاری ہے)

مستغیث جواد حامد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدالتوں کو اب آئین قانون کی سربلندی اور مظلوموں کی داد رسی کیلئے اپنی آئینی قانونی طاقت دکھانی ہو گی ،سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کی منظوری کو دو سال ہونے کو آئے تا حال فرد جرم عائد نہیں ہو سکی خدانخواستہ سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل خدانخواستہ سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل بچ گئے تو پھر اس ملک میں کسی کی عزت اور جان سلامت نہیں رہے گی۔نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم نے اے ٹی سی میں استدعا کی ہے کہ ڈی آئی جی رانا عبد الجبار کو طلب کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :