پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے کی لاگت میں تیسری بار اضافہ ہو گیا

منصوبے کے لیے مزید 63 کروڑ 10 لاکھ کے فنڈز مانگ لیے ‘نجی ٹی وی

جمعہ 23 فروری 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے کی لاگت میں تیسری بار اضافہ ہو گیا، منصوبے کے لیے مزید 63 کروڑ 10 لاکھ کے فنڈز مانگ لیے گئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فنڈز کی منظوری کے لیے ترقیاتی بورڈ کا اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

سیڑھیوں پر جے پور سے پتھر منگوا کر لگایا جائے گاجس پر3کروڑ 77 لاکھ لاگت آئے گی۔ آلات کے لیے مزید ایک کروڑ 88 لاکھ مانگے گئے ہیں، ایکسلیریٹر کی تنصیب کے لیے مزید تین کروڑ 90 لاکھ مانگے گئے، وڈیو کانفرنس سیٹ اپ کے لیے مزید 31 کروڑ 31 لاکھ مانگے گئے، لاگت 1 ارب 47 کروڑ سے تجاوز کر کی2 ارب10کروڑ 12 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔