راولپنڈی میں’’ بسنت نائٹ‘‘ کو ناکام بنا کر تھکی ہاری پولیس ’’بسنت ڈے‘‘ کے موقع پر سو گئی

پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کو کھلی چھٹی ملنے سے جمعہ کے روزراولپنڈی شہر کے پتنگ بازوں آسمان ہزاروںرنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیااس موقع پر چھتوں پر تیز آواز میں میوزک اور شراب کی محفلیں بھی جمی رہیں کھلے عام ہوائی فائرنگ اور آتش بازی سے مبینہ طورپر1نوجوان جاں بحق، اے ایس ایف اہلکاراور4سالہ بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے آتش بازی کی وجہ سے پھلجڑی دکان میں گرنے سی2دکانوں میں آگ لگ گئی پتنگ باز دن بھر گھروں کی چھتیں اور دیواریں پھلانگ کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے رہے جس سے شہریوں پتنگ بازوں کے درمیان تو تکرار اور لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ بھی جاری رہا 28 مقدمات درج کر کے 48 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مالیت کی8300 پتنگیں اور 48 ڈوریں قبضہ میں لی گئیں، ترجمان پولیس

جمعہ 23 فروری 2018 20:17

�اولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) راولپنڈی میں’’ بسنت نائٹ‘‘ کو ناکام بنا کر تھکی ہاری پولیس ’’بسنت ڈے‘‘ کے موقع پر سو گئی جس سے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کو کھلی چھٹی ملنے سے جمعہ کے روزراولپنڈی شہر کے پتنگ بازوں آسمان ہزاروںرنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیااس موقع پر چھتوں پر تیز آواز میں میوزک اور شراب کی محفلیں بھی جمی رہیں جمعہ کے روز منائی جانے والی بسنت میں کھلے عام ہوائی فائرنگ اور آتش بازی سے مبینہ طورپر1نوجوان جاں بحق جبکہ اے ایس ایف اہلکاراور4سالہ بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہو گیاجبکہ آتش بازی کی وجہ سے پھلجڑی دکان میں گرنے سی2دکانوں میں آگ لگ گئی پتنگ باز دن بھر گھروں کی چھتیں اور دیواریں پھلانگ کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے رہے جس سے شہریوں پتنگ بازوں کے درمیان تو تکرار اور لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ بھی جاری رہا شہریوں کی جانب سے پولیس کو شکایات کے باوجود پولیس اہلکار اپنی بیٹ نہ ہونے کا جواب دے شہریوں کو لوٹاتے رہے پتنگ بازی کی وجہ سے جہازوں کودرپیش ممکنہ خطرے کے باعث سخت ایڈوائزری جاری کی گئی جبکہ پتنگ بازی کے باعث نماز جمعہ کے بعد شہر بھر میں رات گئے تک بجلیکا طویل بریک ڈائون رہا جس سے روز مرہ معمولات بری طرح متاثر ہوئے ادھر پولیس نے گزشتہ24گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 109مقدمات درج کر کے 177ملزمان گرفتار کرنے اور59838 پتنگیں، 686 ڈوریں، 01 کار، 4 موٹر سائیکل، 1 رکشہ، 4 ساؤنڈ سسٹم، 2 ایمپلی فائر، 1 ڈیک، 2 اسپیکر،1 پستول، 20 انار اور 8 بوتل شراب برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے اطلاعات کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے محلہ چاہ سلطان میں بسنت کے دوران عدنان نامی نوجوان اپنے ہاتھوں پستول چیک کرتے گولی کا نشانہ بن گیاجسے فوری طور پر بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے عدنان کی موت کے واقعے کو خود کشی قرار دے دیابسنت کے دوران فائرنگ سے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کااہلکار زخمی ہوگیاحمادشاہدنامی اہلکار کے سر میں گولی لگی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں بے نظیربھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیاڈاکٹروں کے مطابق اہلکار کے سر میں نائن ایم ایم پستول کی گولی لگی ،جبکہ صادق آباد میں بسنت ہوائی فائرنگ سے قاسم نامی نوجوان زخمی ہوگیا،اصغر مال کالج کے قریب ہوائی فائرنگ سے طالبعلم زخمی ہو گیاادھر سید پوری گیٹ میں 4سالہ بچہ پولیس کے خوف سے چھت سے گر گیا ڈولفن فورس نے چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین کے کپڑے پھاڑڈالے جبکہ اس دوران 4 سالہ بچہ پولیس کودیکھ کر چھت سے گر پڑا خواتین کے شور مچانے پر ڈولفن فورس کے جوان بھاگ نکلے زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اسی طرح تھانہ وارث خان کے علاقے میںبسنت کے دوران آتش بازی سے وارث خان سٹاپ کے قریب پھول جھڑی گرنے سے 2دکانوں میں آگ لگ گئی گرفتاری کے خوف سے لواحقین زخمیوں کو سرکاری ہسپتالون کی بجائے پرائیویٹ ہسپتالون میں لے کر جاتے رہے جہان پر ہسپتالوں کی انتظامیہ منہ مانگی فیسیں وصول کرتی رہی پولیس کی نگرانی ،ناکہ بندیوں ، چھاپوں اور گرفتاریوں کے باوجود جمعہ کے روز شہر بھر میں پتنگ بازی پورے عروج پر رہی پولیس سڑکوں پر ناکے لگا کر ٹریفک ڈائیورٹ کرتی رہی جبکہ صادق آباد ، مسلم ٹائون ،خرم کالونی ، بہاری کالونی ، محمدی کالونی ،شکریال ،چاہ سلطان ، گلاس فیکٹری ،ڈھوک رتہ، رتہ امرال،ڈھوک کھبہ ، ڈھوک الٰہی بخش ، ایئر پورٹ ، ڈھوک پنوں، ڈھوک کالا خان ،خیابان سرسید، ایف بلاک ،بھابڑہ بازار ، سید پوری گیٹ اصغر مال ، کرتار پورہ اور باغ سرداراں سمیت دیگر علاقوں میں دن بھر پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسہ جاری رہا اس موقع پر پولیس اندرونی علاقوں سے مکمل طور پر غائب رہی اور بعض مقامات پر ناکوں پر موجود اہلکاروں کو شکایات اور نشاندہی کے باوجود پولیس کاروائی سے گریزاں رہی اس موقع پرصادق آباد سمیت مختلف علاقوں میں پتنگ باز چھتیں اور دیواریں پھلانگتے رہے جس سے شہریوں اور پتنگ بازوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ بھی جاری رہا شہریوں کے مطابق پولیس15پر کال کی صورت میں نمبر مسلسل مصروف ملتے رہے اس طرح تمام تر انتظامات کے باوجودپولیس پتنگ بازی نہ رکوا سکی پتنگ بازقاتل ڈور کا آزادانہ استعمال کرنے کے ساتھ ڈیک لگا کر پتنگیں اڑانے میں مصروف رہے ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بے نظیربھٹوائیرپورٹ اوررن وے کے قریب پتنگ بازی کے دوران فضائی حادثے کے خطرے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو ایڈوائزری جاری کر دی جس میں پائلٹوں کولینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران مزید محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی پتنگ بازی کے باعث شہر میں بجلی بار بار غائب ہوتی رہی بجلی کی تاروں سے ڈوریں ٹکرانے سے متعدد علاقوں میں ڈھماکوں سے بجلی بند ہوتی رہی ادھرپولیس نے بسنت نائٹ سے جمعہ کی رات تک 109مقدمات درج کر کے 177ملزمان گرفتار کرنے اور59838 پتنگیں، 686 ڈوریں، 01 کار، 4 موٹر سائیکل، 1 رکشہ، 4 ساؤنڈ سسٹم، 2 ایمپلی فائر، 1 ڈیک، 2 اسپیکر،1 پستول، 20 انار اور 8 بوتل شراب برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز کاروائی میں 28 مقدمات درج کر کے 48 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مالیت کی8300 پتنگیں اور 48 ڈوریں قبضہ میں لی گئیں جن میںتھانہ نیوٹائون پولیس نے سوشل میڈیا پر پتنگ فروشی کرنے والے شاہ زیب اور افتخارکو فیض آباد سے گرفتار کر کے 470 ڈوریں اور 500 پتنگیں برآمد کر لیں جبکہ ایئر پورٹ پولیس نے نعمان اور سعد کوگرفتارکر کے 50 پتنگیں،5 کیمیکل ڈوریں اور ساؤنڈ سسٹم برآمدکر لیا،پولیس تھانہ رتہ امرال پولیس نے پتنگ بازی میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں پتنگیں ، ڈوریں اور ساؤنڈ سسٹم برآمدکر لیاقبل ازیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب (بسنت نائٹ) 81 مقدمات درج کر کے 129 ملزمان کو گرفتار کیاترجمان کے مطابق سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی تمام کارروائی کی خود نگرانی کی۔