کرپشن میں شہباز شریف اور سرکاری افسروں کے مابین گٹھ جوڑ ،کپتان کا لوٹ مار پر کی جانے والی ملی بھگت بے نقاب کرنے کا اعلان

جمعہ 23 فروری 2018 20:17

کرپشن میں شہباز شریف اور سرکاری افسروں کے مابین گٹھ جوڑ ،کپتان کا لوٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) کرپشن میں شہباز شریف اور سرکاری افسروں کے مابین گٹھ جوڑ کپتان کا لوٹ مار پر کی جانے والی ملی بھگت بے نقاب کرنے کا اعلان ، عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس بلوالی ہے جس کے ذریعے شہباز شریف اور احتجاج کرنے والے افسروں کے مابین کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کروں گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو بتاؤں گا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین کے پکڑے جانے کے بعد ان بددیانت افسروں کو کیا ڈر ہے، انہو نے مزید کہا کہ حکومت کو ڈر ہے کہ احد چیمہ خود کو بچانے کیلئے کہیں زبان نہ کھول دے، یہ خوفزدہ ہیں کہ احد چیمہ پنجاب میں ہونے والی لوٹ مار اور سرکاری افسران کے اس میں کردار کا بھانڈا نہ پھوڑدے۔ ۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :