وفاقی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کارروائیاں

اشتہا ریو ں سمیت19ملزمان گرفتار، قبضہ سے چرس ، ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے

جمعہ 23 فروری 2018 20:17

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران09 اشتہا ریو ں سمیت19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس ، ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ہیں، تفصیلا ت کے مطا بق سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئیز سرگل خا ن اور محسن علی نے دو گرفتار ملزمان شیراز خا ن اور حسن خا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر امتیاز نے گرفتار ملزم جنید احمد کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھانہ شالیمار پولیس کے سب انسپکٹر عالمگیر خا ن نے ملزم فرحا ن سے 320گر ام چرس اور 225گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، جبکہ سب انسپکٹر زاہد اختر نے ملزم یٰسین سے پا نچ بو تلیں شراب بر آمد کرلی، تھا نہ نو ن پولیس کے سب انسپکٹر ذوالفقار احمد نے ملزم نا ئب خا ن جو کہ افغا نستا ن کا رہائشی ہے پا کستا ن میں اپنی رہا ئش سے متعلق کو ثبوت پیش نہ کر سکا ،تھا نہ شہزاد ٹائون پو لیس کے اے ایس آئی مو من خا ن نے ملزم تا ج حسین کو گرفتار کرکے اس سے 2بو تلیں شراب بر آمد کرلی، تھا نہ کورال پولیس کے اے ایس آئی شا ہد زمان دو ملزمان خر م شہزاد اور عمر شہزاد سے 2بو تلیں شراب بر آمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ،، جبکہ وفا قی پولیس نے مجرمان اشتہا ریوں وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران17 اشتہا ری مجرمان کو گرفتار کیا جن میں سی آئی اے ، آ بپا رہ پولیس نے دو دو اشتہا ری گرفتار کیے ، جبکہ شہزاد ٹا ئون ، لو ہی بھیر ، کو رال ، سبزی منڈ ی اور بنی گا لہ پولیس نے ایک ایک اشتہا ری کی گرفتار ی عمل میںلا ئی ۔ ۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :