وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس
موسم کی تبدیلی سے ڈینگی سیزن شروع ہوگیا، تمام محکمے الرٹ ہوجائیں،خواجہ سلمان رفیق
جمعہ 23 فروری 2018 20:17
(جاری ہے)
اجلاس میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈینگی ورکرز کو ان کی ملازمتوں پر ریگولر کرنے کی منظوری دی گئی اور اس سلسلے میں کیس حکومت کو فوری طور پر بھیجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر اختر رشید ملک ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر شہناز ، CEOہیلتھ لاہور ڈاکٹر ید اللہ، پروفیسر وسیم اکرم، IPHاور DEAGکے ماہرین ، PITB،سپیشل برانچ اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ دیگر اضلاع کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی کاروائی میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر شہناز نے بتایا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملتان اور راولپنڈی سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ گذشتہ ساتھ ، آٹھ سال سے ڈینگی کے خلاف مہم کے دوران بھرپور عوامی آگاہی پر بھی توجہ دی جارہی ہے اور لوگ اس بارے میں آگاہ ہوچکے ہیں لہٰذا اب شہریوں کو اپنے گھروں پر ڈینگی سرولنس ٹیموں کی آمد کا انتظار کرنے کے بجائے اپنے گھروں کے اندر صفائی ، چھتوں پر پڑے کاٹھ کباڑ ، پرانے ٹائر اور دیگر ڈینگی کی افزائش کا سبب بننے والی اشیاء کو خود ٹھکانے لگانا چاہئے اور اس حوالے سے انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔خواجہ عمران نذیر نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے ناکافی اقدامات پر CEOہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سرزنش کی اور انہیں کل صبح آٹھ بجے لاہور طلب کرلیا۔ وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کیس رپورٹنگ اور کیس منیجمنٹ کے حوالے سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سٹرانگ سپروژن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ڈینگی سرولنس کے لئے گھر گھر جانے والی ٹیموں کے ارکان محکمے کی طرف سے جاری کردہ خصوصی شناختی کارڈز آویزاں کریں تاکہ مکینوں کو انہیں شناخت کرنے میں دشواری نہ ہو۔ خواجہ عمران نذیر نے تمام اضلاع کے CEOہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے مشتبہ اور کنفرم مریضوں کا کیس رسپانس یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے گھروں پر سرخ رنگ کا سٹیکر آویزاں کیا جائے۔ خواجہ عمران نذیر نے تمام CEOہیلتھ کو کہا کہ وہ ڈینگی کنٹرول کے اقدامات میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے صورت حال کو مانیٹر کریں، انہوں نے کہا کہ تمام افسران گذشتہ کئی سال سے اس مہم میں حصہ لے رہے ہیںلہٰذا اب کسی کو دوبارہ ڈینگی کنٹرول کے بارے میں ABCپڑھانے کی ضرورت نہیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.