شہری کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب

جمعہ 23 فروری 2018 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری نواز بھٹی کی درخواست پر سماعت کی جس میں نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق 2014میں قتل کیس میں ملوث ہونے کی بنا پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا لیکن مقدمہ سے بری ہونے کے باوجود نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا. وکیل نے استدعا کی کہ درخواستگزار جا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :