کراچی،فئیر اینڈفری الیکشن کے انعقاد کے بغیرملک کی ترقی اور استحکام ممکن نہیں ، رضاحسین کاظمی

چور دروازے سے اقتدار کے ایوانوں اور حکومتی عہدوں پر برجمان افراد سے عوام کی خدمت اور ملک کو درست سمت میں لے جانے کی تواقع کرنا خوشخیالی کے سوا کچھ نہیں،ڈپٹی سیکریٹری مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان)

جمعہ 23 فروری 2018 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے ڈپٹی سیکریٹری رضاحسین کاظمی نے کہا کہ فئیر اینڈفری الیکشن کے انعقاد کے بغیرملک کی ترقی اور استحکام ممکن نہیں ،چور دروازے سے اقتدار کے ایوانوں اور حکومتی عہدوں پر برجمان افراد سے عوام کی خدمت اور ملک کو درست سمت میں لے جانے کی تواقع کرنا خوشخیالی کے سوا کچھ نہیں۔

رضاکاظمی نے اپنی رہائش گا ہ سے جاری بیان میں کہا کہ صاف و شفاف الیکشن نظام کیلئے الیکشن کمیشن کو بلاتفریق اور منصفانہ ضابطہ اخلاق وضح کرنے کیلئے تلخ اور بڑے فیصلے کرنا ہونگے اور ایسی قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے جن کے زریعہ ایماندار اور باصلاحیت افراد آگے لایا جاسکے جو ملک کو محرومیوں اور کرپشن کے لعنت سے نجات دلاکر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکے ۔

(جاری ہے)

رضاکاظمی نے کہاکہ شفا ف الیکشن مخلص اور ایماندار حکمران منتخب کرنے کی بنیادہے ،جس ملک اور شہر میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے عام ووٹر ،میڈیااور اعلیٰ حکومتی عہدوں ہر فائز افراد کو پیسے کے بل پر خریدا جاتا ہو ،اور جس کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہوایسے بے حس لوگ قوم کا درد کیا جانے،ایسے افراد کی وجہ سے ملک ترقی نہیںبلکہ مزید پستی کی جانب چلتا چلا جاتا ہے۔

رضاکاظمی نے کہا کہ جولو گ کروڑوں اور اربوں خرچ کرکے اقتدا ر کا حصہ بنتے ہیں ،وہ لوگ لوٹ مار اور کرپشن کے سوا قوم کو کچھ نہیں دے سکتے ، ہمارے ملک کی بد قسمتی جہاں سیاست کو انڈسٹری کے طور پر چلایا جارہا ہے اور جہاں باقاعدہ طور پر باریا ںلگی ہوئی ہیں ، جبکہ اکثر کی جانب سے کہا جا تا ہے یہ تمہاری اگلی ہماری یا یہ تمہارا اور وہ ہمارا ،اس قسم کے نعرے اور رویے معاشرے اور قوم کی بر بادی کا سبب بنتے ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :