عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

حضرو ۔ 23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ماحولیات میں بہتری لائی جا سکے درخت لگانا بھی صدقہ جاریہ ہے ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کروں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہون نے چھچھ انٹرچینج کے قریب شجر کاری مہم کے دوران پودا لگانے کے بعد معزین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر،ملک انصار،سہراب خانزادہ ،حبیب قریشی ،طارق علی خان ،سمندر خا ن اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے کہا کہ اانے والی نسلوں کو بچانے کیلئے ماحولیات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے عوام بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ملک میں ماحولیات میں بہتری آسکے اس کے لئے پوری قوم کو آگے آنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اٹک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کیلئے کوشاں ہوں عوام کے تعاون سے شجر کاری مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگی