کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کرایہ دار و مالک مکان کیخلاف مقدمہ

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

لالہ موسیٰ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) سٹی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کرایہ دار اور مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیل کے مطابق محمد ندیم سکنہ فرید ٹاون گوجرانوالہ حال مقیم محلہ قصبہ لالہ موسیٰ نے محمد نوید سے مکان کرایہ پر لے رکھا تھا مگر اس کا تھانہ میں اندراج نہیں کروایا تھا، پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ دار کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :