اتھارٹی سیاحت کے فروغ کے لیے دن رات کام کر رہی ہے،کامران لاشاری

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی نے حضوری باغ کو روشنیوں سے سجا دیااس تاریخی باغ کو تقریبا ایک ہزارلائٹ سے روشن کیا گیا ہے۔ جس پر سولہ ملین روپے کی لاگت آ،ْئی ہے۔اس میں حضوری باغ بارہ دری،بادشاہی مسجد کا دروازہ، مقبرہ علامہ اقبال، سمادھی رنجیت سنگھ، عالمگیری دروازہ، روشنائی گیٹ، وال آف لاہور فورٹ، حضوری باغ میں موجو د درختوں اور حضوری باغ کے مین دروازے کو روشن کیا گیا ہے۔

حضوری باغ کورات میں عنقریب عوام کے لیئے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا یہ والڈ سٹی کا ایک اہم پراجیکٹ تھا جس کے مکمل ہونے پر میں بہت خوش ہوں۔انٹرنیشنل معیار کی لائٹ اس منصوبے میںاستعمال کی گئی ہیں۔اس سے پہلے والڈ سٹی نے پکچر وال شاہی قلعہ کو روشن کیا تھا۔اب ہم جلد شاہی قلعہ اور شیش محل کو روشن کرے گی۔ اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی کا کہنا تھا اتھارٹی سیاحت کے فروغ کے لیئے دن رات کام کر رہی ہے۔اور پہلی دفعہ اتنے بڑے پیمانے پر کسی جگہ کو روشن کیا گیا ہے۔یہ سیاحوں کو لاہور کی طرف کھینچ کر لائے گا۔اور یہ ایک اچھا آغاز ہو گا۔