فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ۔ایم بی بی ایس امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحان 2018کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سالانہ فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحان 2018میں پہلی پوزیشن طالبہ حافظہ ثیرت ِ آمنہ771نمبر لے کر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن طالبہ آمنہ عارف 767نمبر لے کر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن طالبہ لائلہ ہاشمی نے 764نمبر لے کر حاصل کی۔ امتحانی نتائج فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔