بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں5ڈالرکااضافہ،مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ 250روپے مہنگاہوگیا

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی فی اونس قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں250روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین القوقامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی فی اونس قیمت 5ڈالرکااٖضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1324ڈالر سے بڑھ کر1329ڈالر ہوگئی۔

جمعہ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت250روپے اور10گرام سونے کی قیمت214روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 56500روپے سے بڑھ کر56750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت48428روپے سے بڑھ کر48642روپے ہوگئی ۔جمعہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت800روپے پرمستحکم رہی۔