پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کارجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس میں 261پوائنٹس کی کمی ، سرمایہ کاروں کے 50ارب14کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی43500،43400اور43300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں 50ارب14کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت28.24فیصدزائد جبکہ67.21فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹیڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے اسٹیل،توانائی،کیمیکل ،فوڈزاوردیگرسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 43796پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قراردینے کے فیصلے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوراتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس261.31پوائنٹس کمی سی43267.20پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سی95 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،246کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں50ارب14کروڑ29لاکھ28ہزار453روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 89کھرب87ارب96کروڑ55 لاکھ89ہزار204روپے ہوگئی۔

جمعہ کو 24کروڑ45لاکھ5ہزار600شیئرز کاکاروبار ہواجوجمعرات کی نسبت 5کروڑ38لاکھ57ہزار790شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت122.45روپے اضافے سی2706.50روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت55.36روپے اضافے سی1786.36روپے ہوگئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت104.00 روپے کمی سی11970.00روپے جبکہ صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت49.00روپے کمی سی14.01.00روپے ہوگئی۔

جمعہ کو دوست اسٹیل لمیٹڈکی سرگرمیاں2کروڑ74لاکھ78ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرزکی قیمت45پیسے کمی سی13.25روپے اوراے زی گارڈنائن کی سرگرمیاں1کروڑ56لاکھ17ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت9پیسے اضافے سی17.63روپے پربندہوئی۔جمعہ کو کے ایس ای30انڈیکس84.69پوائنٹس کمی سی21734.43پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس481.02پوائنٹس کمی سی72743.61پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس182.93پوائنٹس کمی سی31237.93پوائنٹس پر بندہوا۔

متعلقہ عنوان :