تربت پولیس کی مختلف کارروائیوں میں ایک اشتہاری سمیت3ملزمان گرفتار ، 8کلوگرام چرس، ایک پائو کرسٹل، پستول برآمد

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) تربت پولیس کی مختلف کاروائیوں میں ایک اشتہاری ملزم سمیت3ملزمان گرفتار ، 8کلوگرام چرس، ایک پائو کرسٹل، پستول برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق 2روز قبل مچھلی مارکیٹ تربت میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے ابراہیم نامی شخص کو زخمی کردیاتھا جس پر ڈی پی اوکیچ ضیاء مندوخیل کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کا سراغ لگاکر اسے ٹریس کیا اور گزشتہ روزڈی پی اوکیچ ضیاء مندوخیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مذکورہ فائرنگ واقعہ میں ملوث مبینہ ملزم معراج کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پستول اور 5کلوگرام چرس برآمد کرلئے جبکہ ایک اورکاروائی میں ڈکیتی کے ایک اشتہاری ملزم نصیر ولد بشیر کوگرفتار کیاگیا جبکہ تیسری کاروائی میں ملزم جلال کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پائو کرسٹل اور3کلوگرام چرس برآمدکرلیاگیا ، ملزمان سے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :