ڈیرہ بگٹی، کوڑدان میں لیویز کی شرپسندوں کیخلاف کارروائی، دو مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوڑدان میں لیویز کی شرپسندوں کے خلاف کاروائی دو مشتبہ افراد گرفتار،لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے کورڈان میں کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا اور انکے قبضے سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف برآمد کرلی ،گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے ۔