خضدار میں نماز استسقاء ادا کی گئی

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر خضدار میں نماز استسقاء ادا کی گئی ۔ بعد از نماز جمعہ شہریوں کی بڑی تعداد عید گاہ خضدار میں جمع ہوئی ۔

(جاری ہے)

مولانا عنایت اللہ رودینی نے نماز استسقاء پڑھائی اور دعاء کی ۔ نماز استسقاء میں ڈپٹی کمشنر خضدا رمجیب الرحمن قمبرانی ، میئر خضدار میرعبدا لرحیم کرد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر ناص سمیت دیگر آفیسران ، دینی مدارس کے طلباء ، وشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔