خضدارمیںکھلی کچہری کا انعقاد ،ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل سنے

جمعہ 23 فروری 2018 19:54

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پرکھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدا رمجیب الرحمن قمبرانی سمیت دیگر آفیسران نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور ان کی درخواستیں وصول کیئے ۔پٹی کمشنر ہال خضدار میں منعقد ہ اس کھلی کچہری میںمردو وخواتین سمیت ہر عمر کے سائلین کی بڑی تعداد نے اپنی درخواستیں ڈپٹی کمشنر خضدا رکو پیش کیئے ،بعض سائلین نے ناانصافیوں سے متعلق زبانی ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنی روئیداد بیان کیئے ۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیرناصر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار ذکریا شاہوانی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار تنویراحمد کرد ، ایکسیئن محکمہ مواصلات و تعمیرات سجاد احمد ، سمیت مختلف محکمہ جات کے آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر آج یہاں کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس میں عوام کے مسائل سے ادراک حاصل کیئے جارہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کی شکایات ان کے دہلیز پر حل کرنا اور انہیں ریلیف پہنچانا ہے ۔کھلی کچہری کے انعقاد سے عوام کے بیشتر مسائل حل ہونگے ،خضدار میں منعقدہ اس کھلی کچہری میں ضلع خضدار کے عوام کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل بیان کیئے اور انہوںنے تحریری درخواستیں بھی پیش کیئے ۔ان درخواستوں سے متعلق عوام کے ساتھ انصاف کیاجائیگا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے ۔