جمعیت علماء اسلام سیاسی و نظریاتی جماعت ہے ،ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کیلئے پارلیمانی جد وجہد کررہی ہے، شیخ الحدیث مولانا فیض محمد

جمعہ 23 فروری 2018 19:54

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سینٹ کی جنرل نشست پر امیدوار وجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا ہے جمعیت علماء اسلام سیاسی و نظریاتی جماعت ہے ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے لئے پارلیمانی جد وجہد کررہی ہے۔، پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن یہاں پر اسلام کے نظام کو متنازع بنادیا گیا پاکستان کے قیام کے بعد یہاں پر ایک بین الاقوامی سازش کے تحت فرقہ پر ستی کو ہوا دی گئی تاکہ اسلام کے راہ میں رکا وٹ ڈال دی جائے ہمیں ان سازشوں کو سمجھ کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔

پاکستان کا بہتر مستقبل اسلام کے نظام میں مضمر ہے جمعیت علماء اسلام شفاف احتساب کا حامی ہے لیکن یہ احتساب ملک کے وسیع تر مفاد کے تحت ہو سیاسی انتقام سے پیچیدگیاں مذید جنم لیتی ہیں جمعیت علماء اسلام متحدہ مجلس عمل کے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لیگی ہمیں تو قع ہے کہ قوم علماء کرام کی شفاف قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ااظہار جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد نے خضدار میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا فیض محمد نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے پاکستان میں بیتے گئے ادوار اس بات کے گواہ ہیں کہ جب بھی ملک کے جغرافیائی و نظریاتی سر حدوں کو خطرات لاحق ہوئے تو مذہبی جماعتوں نے اس کے لئے بھی قربانی سے دریغ نہیں کی اب بھی ملک کو ہماری ضرورت پڑی تو ہم اس بارے میں اپنا کردار ادا کریں گے مولانا فیض محمد نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کہ وہ انتخابات کے لئے بھر پور تیاری کریں جمعیت علماء اسلام کے پیغام و اس کی افادیت کو لوگوں تک پہنچائیں الیکشن سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کرکے اس کو تیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :