چمن میں لیویز کی کارروائی، گزشتہ روز اغواء ہونے والا بچہ بازیا ب ، ملزم گرفتار

جمعہ 23 فروری 2018 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)چمن میں لیویز کی کاروائی گزشتہ روز اغواء ہونے والا بچہ بازیا ب اغواء کارگرفتار، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ سیف اللہ کھیتران کے مطابق گزشتہ روز نا معلوم افراد نے چمن کے کا لج روڈ سے بشیر احمد نامی بچے کو اغواء کرلیا تھا اور فرار ہو گئے تھے ،لیویز نے چھا پہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر جمعہ کو پاک افغان بارڈر علاقے میں اغواء کار کو گرفتار کرلیا اورمغوی کو بازیاب کر لیا گیا،ملزم افغانستان کا رہا ئشی ہے اور اس نے تاوان کے عیوض بشیر احمد کواغواء کیا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔