بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

جمعہ 23 فروری 2018 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل بروز ہفتے 24فروری کو اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں 4بجے شروع ہوگا موجودہ سیشن 28فروری تک جاری رہے گا 2018ء میں صوبے میں حکومت کی تبدیلی کے بعد موجودہ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے ،اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں اور ایم پی اے ہاسٹل کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں ۔