انتخابات سے قبل وطن آوں گا، سابق صدر مشرف نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 فروری 2018 19:47

انتخابات سے قبل وطن آوں گا، سابق صدر مشرف نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23فروری2018ء ): سابق صدر مشرف نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔سابق صدر کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ میری مخالف رہی۔ مسلم لیگ ن والوں سے خوفزدہ نہیں۔ انتخابات سے قبل وطن آوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے تمام رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئوں گا۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ میری مخالف رہی۔ مسلم لیگ ن والوں سے خوفزدہ نہیں۔ عام انتخابات سے پہلے ہر حال میں پاکستان آئوں گا۔ تین سال عدالتوں میں پیش ہوتا رہا لیکن انصاف نہیں ملا۔ اب عدلیہ کی صورتحال بدل گئی ہے۔ عدالتوں میں دوبارہ تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔