سرکاری اداروں کے سربراہان عوام کے خادم ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمان قمبرانی

جمعہ 23 فروری 2018 19:43

خضدار۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمان قمبرانی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے سربراہان عوام کے خادم ہیں انہیں جو مراعات اور تنخواہیں ملتی ہیں وہ عوام کی خدمت کے لیئے ہی ملتی ہیں افسران سائلین کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر کیا کھلی کچہری کے دوران سائلین کی بڑی تعداد جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے در خواستیں پیش کیں اور درپیش مشکلات و شکایات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کھلی کچہری میں محکموں کے ضلعی سر براہان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خضدار نے بعض درخواستوں پر فوری احکامات صادر کیئے اور بعض درخواستوں کو مزید کارروائی کے لیئے اعلی حکام کو ارسال کرنے کی ہدایت کی بیش تر درکودرخواستوں اور شکایات کی نوعیت کیسکو ،شہر میں صفائی و روشنی ،محکمہ تعلیم وصحت ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے پیش کی گئیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کا بروقت اور بلاتاخیر حل ہے عوام کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے کیونکہ زندگی کی بنیادی ضرورتوں کی فراہمی ریاستی اداروں کی ہی بنتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم سرکاری ڈیوٹی کو اپنے فرض منصبی کا حصہ تصور کریں اور دیانت داری سے کام کریں تو عوام کودربدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں لیکن من حیث القوم بے حصی کی زنجیر میں جکڑے ہوئے ہیں انہوں نے عوامی مفاد سے وابستہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لیں تاکہ یہ چھوٹے مسائل تاخیر کی وجہ سے مشکلات نہ بنیں انہوں نے درخواست دہندہ گان کو یقین دلایا کہ ان کے درخواستوں پر فوری عمل در آمد ہوگا اور جو درخواستیں ضلعی انتظامیہ کی دسترس میں نہیں انہیں اعلی حکام کو ارسال کیا جائے گا ۔