محکمہ بہبود حکومت بلو چستان کی جانب سے صوبے بھر کے مستحق اور غریب افراد خصوصاغریب بچیوں کی شادیوں کا اہتمام

جمعہ 23 فروری 2018 19:43

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) محکمہ بہبود حکومت بلو چستان نے صوبے بھر کے مستحق اور غریب افراد خصوصاغریب بچیوں کی شادیوں کا انتظام کیا ہے تاکہ غریب والدین جو وسائل نہ ہونے کے باعث اپنے بچے بچیوں کی شادی کا انتظام نہیں کرپارہے انکومدداور تعاون فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں غریب بچیوں کے لیے منا سب جہیز کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔اجتماعی شادیوں کی تقریب آج 24فروری2018ء کو صبح 11بجے بوائے اسکاوٹس ہال حالی روڈ کوئٹہ پر منعقد ہوگئی جس میں اعلیٰ حکام وارکان اسمبلی بھی مد عو ہونگے۔

متعلقہ عنوان :