انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کے دفتر میں ترقی پانے والے پولیس آفیسران کو رینک لگانے کی ایک سادہ تقریب

جمعہ 23 فروری 2018 19:43

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کے دفتر میں ترقی پانے والے پولیس آفیسران کو رینک لگانے کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری منظور سرور نے ڈی ایس پیز سے ایس پی کے عہد ے پر ترقی پانے والے پولیس افسران محمد صدیق کاسی ، ارباب امجد علی کاسی ، منظور احمد، حبیب اللہ خان، اور افتخار احمد کو بیج لگائے۔

اس موقع پر آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ افسران اپنی نئی ذمہ داریاں زیادہ پرجوش انداز میں اور خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور ہم سب کو ایک ٹیم کے طور پر اپنی ذمہ داری کا پوری محنت لگن اوروابستگی کے ساتھ نبھانی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :