پشاور میں لائیو شو پر پابندی ‘ ضلعی حکومت کے حق میں بجوڑی گیٹ تا خیبر بازار اظہار تشکر ریلی

جمعہ 23 فروری 2018 19:42

پشاور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پشاور میں لائیو شو پر پابندی ‘ ضلعی حکومت کے حق میں بجوڑی گیٹ تا خیبر بازار اظہار تشکر ریلی کا انعقادکیاگیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں صابربنہ سینما میں لائیو شو کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کونسل ہال پشاور میں لائیو شوز پر پابندی کی قرار داد پاس ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری کی گئی تھی جس پر مذہبی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوہئے جمعہ کے روز احتجاج کی دھمکی دی تھی ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے این او سی جاری ہونے اور عوام کی جانب سے تحفظات پر نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو این او سی کینسل کرنے کی ہدایات جاری کی تھی جس پر احتجاجی مظاہرہ اظہار تشکر ریلی میں تبدیل ہوگئی ریلی کا انعقاد بجوڑ گیٹ تا خیبر بازار کیاگیاتھا جس پر سینکڑوں کی تعداد میں مذہبی وسماجی حلقوں نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ممبر گڑھی چندن جہانگیر خان ‘ سماجی رہنما طاہر خان ‘ جہانزیب خان ٹیلہ بند اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

۔

متعلقہ عنوان :