رشتہ نہ دینے پرلڑکی اغوا؛ 6 افراد 3ماہ تک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، متاثرین انصاف کے لیے در بدر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 فروری 2018 19:24

رشتہ نہ دینے پرلڑکی اغوا؛  6 افراد 3ماہ تک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا ..
سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23فروری2018ء ): سرگودھا میں رشتہ نہ دینے پرلڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ 6 ملزمان 3ماہ تک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،متاثرین انصاف کے لیے در بدر پھرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی ثمینہ کو رشتے سےانکار پر اغوا کر لیا گیا تھا جسے بعد میں 6 ملزمان 3ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کی ماں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر محمد خان کی عدالت میں درخواست دی کہ قاسم میری بیٹی ثمینہ سے شادی کا خواہاں تھا جبکہ میری بیٹی اس سے نفرت کرتی تھی۔

درخواست کے مطابق رشتہ سے انکار پر اس نے میری بیٹی ثمینہ کو اغواء کرلیا 3ماہ تک قاسم اپنے 6دوستوں لیاقت، جاوید ، غلام محمد وغیرہ کے ہمراہ اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے 2یوم میں رپورٹ کا حکم دیا۔دوسری طرف ڈی پی او سرگودھا سے بھی مقدمہ کے عدم اندراج پر رپورٹ طلب کرلی گئی۔متاثرین نے حکام بالا سے بھی انصاف فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔