سرفراز احمد میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، مایا علی

ٹیم فائنل میں پہنچی تو کراچی فائنل دیکھنے ضرور جائونگی، برانڈ ایمبیسڈر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 19:28

سرفراز احمد میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، مایا علی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبسڈر مایا علی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، اپنی ٹیم کا پہلا میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں، ٹیم فائنل میں پہنچی تو کراچی میں فائنل دیکھنے ضرور جائونگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر مایا علی نے کہا کہ اپنی ٹیم کا پہلا میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں، انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ پوری قوم کا پسندیدہ کھیل ہے اور جب سے پی ایس ایل شروع ہوا ہے تو ہماری سپورٹ بھی ٹیموں کے ساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے ہماری ٹیم فائنل میں جائے ، اگر ٹیم فائنل میں گئی تو فائنل دیکھنے کراچی ضرور جائونگی۔