پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا‘ وزیر داخلہ

سرکاری بیان تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں نہیں پڑنا چاہیے،ترکی جیسے برادر ملک پر فخر ہے ‘ ٹوئٹر پر بیان

جمعہ 23 فروری 2018 19:26

پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیالہٰذاسرکاری بیان تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔

(جاری ہے)

۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ترکی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ثابت کیا کہ وہ ہر صورت میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے، پاکستان کو ترکی جیسے برادر ملک پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :