Live Updates

عالمی سطح پر پاکستان کی سبکی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، شیریں مزاری

ناکام سفارتکاری کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے،پاکستان کو ہدف بنانے کیلئے امریکہ اور یورپی یونین نے تمام اقدار اور قوائد روند دئیے ہیں، رہنماء تحریک انصاف

جمعہ 23 فروری 2018 19:26

عالمی سطح پر پاکستان کی سبکی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی سبکی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، ناکام سفارتکاری کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے،پاکستان کو ہدف بنانے کے لیے امریکہ اور یورپی یونین نے تمام اقدار اور قوائد روند دئیے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالے جانے کی کوششوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی سبکی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ناکام حکومتی سفارتکاری کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین نے کہا تھا کہ پاکستان کو سبق سکھائیں گے۔شیریں مزاری نے کہا کہ اس وقت چائنہ اور روس بھی پاکستان کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں صرف ترکی ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام پاکستان کی خارجہ پالیسی کیلئے بہت بڑا جھٹکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہدف بنانے کیلئے امریکہ اور یورپی یونین نے تمام اقدار اور قواعد روند دیئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات