پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 261.31 پوائنٹس کی کمی سے 43267.20 پوائنٹس پر بند

جمعہ 23 فروری 2018 19:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 261.31 پوائنٹس کی کمی سے 43267.20 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 50 ارب 14 کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 453 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 99 کروڑ 34 لاکھ 94 ہزار 270 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 38 لاکھ 57 ہزار 790 حصص کی تیزی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 261.31 پوائنٹس کی کمی سے 43267.20 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 84.69 پوائنٹس کی مندی سے 21734.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 182.93 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 481.02 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 35.59 پوائنٹس کی کمی سے 17263.93 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 30.31 پوائنٹس کے اضافے سے 20019.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 136.99 پوائنٹس کی مندی سے 21366.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 246 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 122.45 روپے کے اضافے سے 2706.50 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 55.36 روپے کی تیزی سے 1786.36 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 104 روپے کی مندی سے 11970 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 49 روپے کی کمی سے 1401 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار دوست اسٹیل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 74 لاکھ 78 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 13.70 روپے سے شروع ہو کر 13.25 روپے پر بند ہوئی جبکہ آزگارڈ نائن کے 1 کروڑ 56 لاکھ 17 ہزار 500 حصص کے سودے 17.54 روپے سے شروع ہو کر 17.63 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 24 کروڑ 45 لاکھ 5 ہزار 600 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 7 کروڑ 94 لاکھ 30 ہزار 406 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90 کھرب 38 ارب 10 کروڑ 85 لاکھ 17 ہزار 657 روپے سے کم ہو کر 89 کھرب 87 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ 89 ہزار 204 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 102 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 86 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 16 کروڑ 65 لاکھ 34 ہزار 700 حصص کا کاروبار ہوا۔