Live Updates

آصف زرداری کا عمران خان کو ان کی شادی پر مبارکباد دینے سے انکار

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 فروری 2018 19:07

آصف زرداری کا عمران خان کو ان کی شادی پر مبارکباد دینے سے انکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) آصف زرداری نے عمران خان کو ان کی شادی پر مبارکباد دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک پریس کانفرنس کے دوران جب آصف زرداری سے عمران خان کی شادی سے متعلق ردعمل کے حوالے سے پوچھا گیا تو سابق صدر کا کہنا ہے کہ وہ تحریک اںصاف کے سربراہ کو مبارکباد نہیں دیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چونکہ عمران خان اور ان کے تعلقات مثالی نہیں ہیں، اس لیے وہ ان کی شادی پر کوئی ردعمل دینے سے گریز کرنا ہی بہتر سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے کچھ روز قبل بشریٰ بی بی سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ عمران خان کی تیسری شادی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات