پولیس کی پتنگ بازوں کیخلاف کارروائیاں ، 16افرادگرفتار ، مقدمات درج

جمعہ 23 فروری 2018 19:19

قصور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پولیس نے ضلع بھر میں پتنگ بنانے ،فروخت کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئی16ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو شہر قصور سمیت ضلع بھر میں پتنگ بازی،پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،اس سلسلہ میں ایس ایچ اے ڈویژن قصور حاجی محمد اشرف،ایس ایچ او بی ڈویژن قصور وحید عارف،ایس ایچ او صدر قصور اعظم ڈھڈی اورایس ایچ او مصطفی آباد حاجی محمد اکرم نے بھاری نفری کیساتھ اپنے اپنے علاقوںمیں موثر کاروائی کرتے ہوئے رفیق،علی رضا،اظہر اقبال،ارسلان،نذیر اور امبر شہزاد سمیت 16ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے ہیں اور ملزمان قبضہ سی328پتنگیں،20عدد گوٹ کیمیکل اور 3پنے ڈور برآمد کرلیے ہیں،ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت نے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ جو کوئی شخص پتنگ اڑانے،فروخت کرنے یا بنانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اگر کسی کا بچہ ایسے فعل کا مرتکب ہوا تو اس کے والد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :