تمام اضلاع کی ویلفیئر برانچوں کو کمپیوٹر آئزڈ کر دیا گیا ہے، آرپی اوشیخوپورہ

جمعہ 23 فروری 2018 19:19

قصور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار حمید کی زیر صدارت ریجنل ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن الطاف احمد گوندل، اے ڈی آئی جی احمد سلیم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ سرفراز خان ورک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرننکانہ صاحبزادہ بلال عمر اور ایس پی انویسٹی گیشن قصورقدوس بیگ نے اجلاس میںبذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، ریجنل ویلفیئر کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ نے کہا کہ تمام اضلاع کی ویلفیئر برانچوں کو کمپیوٹر آئزڈ کر دیا گیا ہے، ویلفیئر کیسز کا ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم اور سروس رول میںبھی اندراج کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے جتنے بھی کیس پینڈنگ ہیں انکو جلد از جلد یکسو کروائیں اور ویلفیئر انکم سورس کے لئے نئے پراجیکٹ شروع کریں اور جو پولیس ملازمین حقدار ہیں ان کو ذاتی طور پر سنیں او ر قواعد و ضوابط کے مطابق ان کی ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد کریں ۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ میں سے شیخوپورہ ریجن کے پولیس ملازمان کو علاج معالجہ کے لیے رقم ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ ان پولیس ملازمین میں کانسٹیبل عارف علی،کانسٹیبل محمد منیر،کانسٹیبل محمد علی اورکانسٹیبل نعمان علی شامل ہیں۔