خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس مسلسل کورم اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہونے لگا

جمعہ 23 فروری 2018 19:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس مسلسل کورم اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہونے لگا۔اپوزیشن اراکین نے حکومت کو ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس اس وقت ہنگامہ آرائی کی نذر ہوا جب خیبر پختونخوا پرارکیورمینٹ ریگولیٹری اتھاربل پر اپوزیشن نے اعتراض اٹھایا اور ترامیم لانے چاہی تاہم حکومت نے ترمیم کی بجائے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پرزوردیا، جس پر ایوان مچھلی بازار بن گیاخیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ( ترمیمی) بل پر اپوزیشن نے اعتراض اٹھا لیا اپوزیشن کااعتراض پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا حکومتی ارکان کی تعداد کم ہونے پر اسپیکر نے اعتراض سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کر دیابل سلیکٹ کمیٹی کے پاس جانے پر اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی ۔

اپوزیشن کی بات نہ ماننے پر پی پی پی کے رکن فخر اعظم نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر اسپیکر نے اجلاس 26فروری تک ملتوی کردیا