ملکی استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پشتون قوم نے ہمیشہ قربانی دی ہے ، نعمت اللہ ظہیر

پاکستان کے عوام محب الوطن ہے ملک کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

جمعہ 23 فروری 2018 19:19

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) خدمت خلق فاونڈیشن انٹر نیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کہا ہے کہ ملکی استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پشتون قوم نے ہمیشہ قربانی دی ہے پشتون قوم نے پہلے بھی پاکستان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ دیتے رہے گے بلوچستان کی دفاع کیلئے سیکورٹی فورسز جو کوششیں کررہی ہے اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہے کہ وہ مزید بھی ملک کی استحکام کیلئے کوشاں رہے گے، یہ بات انہوں نے لندن میں بی بی سی پشتو کے ڈائریکٹر داؤد اعظمی کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام محب الوطن ہے ملک کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پاکستان کا قیام عمل میں لانے کیلئے پشتون قوم نے بے پناہ قربانیاں دی ہے جنکی قربانیوں کے بدولت آج ہم ایک آزاد ملک پاکستان میں خوشحالی کی زندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری جیسے منصوبے آنے سے پاکستان اور بلوچستان کو عوام میں خوشی اور ترقی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ بیرونی دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کریں سی پیک کو کامیاب بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ پشتون اور پاکستان بھر کے اقوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن قوتوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ سماجی خدمات میرا مشن ہے صحت تعلیم خواتین کی فلاح و بہبود سماجی خدمات سمیت دیگر حوالے سے کام کررہے ہیں اور دکھی انسانیت ہمارافریضہ ہے جس سے ہمیں دلی سکون ملتی ہے۔