صوبائی الیکشن نے سینیٹ امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی

مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو آزاد قراردے دیا گیا

جمعہ 23 فروری 2018 19:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) صوبائی الیکشن نے سینیٹ امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو آزاد قراردے دیا گیا صوبائی الیکشن کمشنر نعیم مجید جعفر کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ امیدواروں کی ریوائزڈ لسٹ جاری کردی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار آزاد امیدواروں کی حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے کسی امیدوار نے بحیثیت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدوار رہنے کیلئے رابطہ نہیں کیا جس کے بعد تمام امیدواروں کو آزا د قراردے دیا گیا ہے۔جن امیدواروں کو آزا د قراردے دیا گیا ہے ان میں جنرل نشست کے امیدوار امیر افضل خان مندوخیل ،ٹیکنو کریٹ امیدوار نصیب اللہ بازئی اور خواتین کی نشست پر امیدوار ثمینہ ممتاز شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :